: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،27اکتوبر(ایجنسی) قومی دارالحکومت میں یہاں جنتر منتر کے قریب کیرالہبھون میں گوشت فراہم کیے جانے کو لے کر شکایت کرتے ہوئے ایک پی سی آر کال آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور اس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے وہاں ایک ٹیم کو بھیجا۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ کال پولیس کنٹرول
پینل کے پاس شام تقریبا چار بج کر 15 منٹ پر آیا اور کالر نے دائیں بازو گروپ سے منسلک ہونے کا دعوی کیا۔ پولیس اہلکاروں نے کوئی خطرہ نہیں لیا اور پارلیمنٹ راستیپولیس اسٹیشن کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ کسی بھی ممکنہ تشدد کو روکنے کے لئے وہاں سے ایک ٹیم کو کیرالہ بھون بھیجی گئی۔ٹیم وہاں کئی گھنٹے تک تعینات رہی اور وہاں تعینات حکام سے ان کی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے انہیں پی سی آر کالز کے بارے میں بھی بتایا اور بعد میں واپس آئے جب یقین دہانی ملا کہ حالات کنٹرول میں ہے۔